چیئرمین نیشنل ٹیرف کمیشن قاسم ایم نیاز کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

123
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) نیشنل ٹیرف کمیشن (این ٹی سی) کے چیئرمین قاسم ایم نیاز نے کہا ہے کہ کمیشن نے تشکیل نو کے بعد بھرپور انداز میں کام شروع کردیا ہے، صنعتی شعبہ اور برآمدکنندگان کے دفاع کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے، کمیشن نئے قوانین کے تحت ملکی معیشت کی ترقی کیلئے مستعدی سے کام کررہا ہے۔ ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کمیشن عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) اور ملکی قوانین کے تحت صنعتی شعبہ اور برآمدکنندگان کے دفاع کیلئے اپنا کردارادا کررہا ہے۔