21.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہود احمد خان کی جرمنی میں پاکستانی سفارت...

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہود احمد خان کی جرمنی میں پاکستانی سفارت خانہ پر مشتعل مظاہرین کے حملے اور قومی پرچم اتارنے کے واقعہ کی پرزور مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہود احمد خان نے جرمنی میں پاکستانی سفارت خانہ پر مشتعل مظاہرین کے حملے اور قومی پرچم اتارنے کے واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ "حرمت پرچم مہم” کا حصہ بنیں۔

جمعرات کو حرمت پرچم مہم کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جرمنی میں پاکستانی سفارت خانہ پر مشتعل مظاہرین کے حملے اور قومی پرچم اتارنے کے واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عطائے رب کریم پرچم ہے، اس پیغام کی وساطت سے تمام نوجوانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ "حرمت پرچم مہم” کا حصہ بنیں ، بطور محب وطن پاکستانی آپ سب کا فرض ہے کہ اپنے پرچم کی توقیر کی قدر جا نیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پرچم ہماری قومی شناخت اور خودمختاری کی علامت ہے،پاکستانی پرچم قوم کے اتحاد اور یکجہتی کی نمائندگی کرتا ہے۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ہر پاکستانی نوجوان کو اپنے پرچم کے تقدس کا دفاع کرنا چاہیے، پاکستان زندہ باد۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں