23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی گھانا کی وزیر خارجہ...

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی گھانا کی وزیر خارجہ کو کامن ویلتھ سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے گھانا کی وزیر خارجہ شرلی بو چوائے کو کامن ویلتھ سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نو منتخب سیکرٹری جنرل کی قیادت میں کامن ویلتھ مزید فعال کردار ادا کر ئے گا، کامن ویلتھ میں نوجوانوں کے حوالے سے لئے گئے تمام اقدامات کو پاکستان کی بھرپور حمایت اور تعاون حاصل ہے۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام جو کامن ویلتھ یوتھ منسٹریل ٹا سک فورس کے سربراہ بھی ہیں نے اتوار کو نو منتخب سیکرٹری جنرل شرلی بو چوائے کو مبارکباددی اور اس امید کا اظہار کیا کہ سیکرٹری جنرل کی لیڈر شپ میں کامن ویلتھ سیکرٹریٹ مزید فعال کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ میں نوجوانوں کے حوالے سے کئے گئے تمام اقدامات کو پاکستان کی بھرپور حمایت اور تعاون حاصل ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517513

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں