اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے قومی سنوکر سٹار محمد آصف کو تیسری بار ورلڈ سنوکر چیمپئن بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ ہمارے نوجوانوں کو کھیلوں میں کامیاب کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری کردہ بیان کے مطابق رانا مشہود احمد خان نے سنوکر چیمپئن محمد آصف کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ محمد آصف نے تیسری بار سنوکرورلڈ چیمپئن بن کر پاکستان کا سرفخر سے بلند کیا ہے، پاکستان کے نوجوان ہمارا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان ہی پاکستان کی کایا پلٹیں گے، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ ہمارے نوجوانوں کو کھیلوں میں کامیاب کرنے کی جانب اہم قدم ہے، امید ہے وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام محمد آصف جیسے ہیروز دریافت کرے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=522096