25.5 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی پاکستان ویل چیئر...

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی پاکستان ویل چیئر کرکٹ ٹیم سے ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کے کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کی۔ بدھ کووزیراعظم آفس یوتھ افیئرز ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ملک میں وہیل چیئر کرکٹ کی ترقی اور فروغ پر بات چیت کی گئی۔چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ٹیم نے کرکٹ کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے تمام اراکین ہمارے قومی ہیرو ہیں جو قوم کے لیے مثال ہیں۔

چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان میں مزید مواقع فراہم کرنے کے حکومت کے اس عزم کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں میں زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات متعارف کرائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ کے ٹرائلز جلد شروع ہوں گے اور نوجوان کھلاڑیوں کو ڈیجیٹل یوتھ ہب کے ذریعے ٹرائلز کے لیے رجسٹر کرنے کی ترغیب دی۔ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں کامیاب کرنے کے تمام مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579953

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں