24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کایوم سیاہ کشمیر کے موقع پر پیغام

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کایوم سیاہ کشمیر کے موقع پر پیغام

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمدخان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے خاطر خواہ اقدام نہیں کرسکی، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی، کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر رہاہے،بھارت کے جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمدخان نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر1947 کو بھارت نے کشمیریوں پرریاستی دہشتگردی کا آغازکیا،

بھارت 77 سال سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اب تک کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے خاطر خواہ اقدام نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی افواج کا وحشیانہ جبر برداشت کر رہے ہیں، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کے سب سے زیادہ عسکریت زدہ علاقوں میں سے ایک میں بدل دیا، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی، کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر رہا ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ پاکستان بھارت کے جاری مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیاں اور تنازعات کو نظر انداز کرنا دیرپا امن کی ضمانت نہیں، کشمیریوں کی تین نسلیں عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کی جانب سے حق ِخودارادیت دلانے کی منتظر ہیں،پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ان کے حق ِخود ارادیت کے حصول تک کھڑا رہے گا۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں