29.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کی ہالینڈکی سفیر سے خوشحال مستقبل کے استحکام...

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کی ہالینڈکی سفیر سے خوشحال مستقبل کے استحکام ،نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور کھیلوں میں باہمی تعاون کے فروغ کیلئے ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے پاکستان میں ہالینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس سے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی تاکہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام اور ہالینڈ کے درمیان نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور کھیلوں کے حوالے سے مستقبل میں تعاون کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں فرسٹ سیکرٹر ی ہیسکے، حنا ادریس، سینئر پالیسی آفیسر برائے پبلک ڈپلومیسی، اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی، جس میں دیرپا شراکت داری کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرنے والی خوشگواربات چیت کو یقینی بنایا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے نوجوانوں کومفید اقدامات کے ذریعے مضبوط دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے باہمی عزم پر زور دیاگیااورممکنہ تعاون کے کلیدی شعبوں کو تلاش کیا گیا، خاص طور پر نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور کھیلوں کی ترقی کے میدان میں کے وہ شعبے جو کمیونٹیز پر طویل مدتی مثبت اثرات مرتب کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ملاقات میں آئندہ کنگز ڈے کی تقریبات پر بھی روشنی ڈالی گئی، جو اپریل کے آخر میں منعقد ہوگا، جہاں ہالینڈ کے بھرپور ثقافتی ورثے کو منایا جائے گا۔

- Advertisement -

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس تقریب میں مشہور ہاکی لیجنڈ فلوریس جان بوویلینڈر کی شرکت ہوگی، جو کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں میں اپنی شمولیت کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کریں گے۔دونوں فریقوں نے مستقبل کی کوششوں کے لیے آنے والے سالوں میں جاری بات چیت اور تعاون کے لیے واضح عزم کے ساتھ اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا جن کا مقصد نوجوانوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577380

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں