28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم کی زیر صدارت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی...

چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم کی زیر صدارت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا خصوصی اجلاس

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 07 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ”ستھرا پنجاب پروگرام” کی کامیاب عملداری اور ڈویژن بھر میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم راجہ محمد حنیف کی زیر صدارت گزشتہ روز راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او رانا ساجد صفدرو دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی مہم، زیرو ویسٹ آپریشن، عوامی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔راجہ محمد حنیف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف روزانہ کی بنیاد پر ستھرا پنجاب پروگرام پر بریفنگ لیتی ہیں، یہ ان کا انتہائی اہم پروگرام ہے جس کی کامیابی ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر صفائی آپریشن میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی قابلِ تعریف رہی، تاہم عیدالاضحیٰ آپریشن کیلئے ابھی سے جامع حکمت عملی اور تیاری کا آغاز کیا جائے۔

- Advertisement -

اس مرتبہ عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن پورے ڈویژن میں ہوگا، ہر شہر، ہر گاؤں، ہر دیہات کو زیرو ویسٹ بنایا جائے تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول میسر آ سکے۔ انہوں نے عوامی شکایات کے ازالے کے سسٹم کو مزید موثر بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی زور دیا۔اجلاس میں سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے بتایا کہ کمپنی کی ٹیمیں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت دن رات سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سمیت ڈویژن کے تمام اضلاع میں زیرو ویسٹ آپریشن جاری ہے

جبکہ عوامی آگاہی مہم بھی ساتھ ساتھ چلائی جا رہی ہے تاکہ شہریوں میں صفائی کے حوالے سے احساسِ ذمہ داری پیدا ہو۔رانا ساجد صفدر نے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جدید مشینری، تربیت یافتہ افرادی قوت اور موثر پلاننگ کے ساتھ وزیر اعلیٰ کے ویژن کی تکمیل میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ آپریشن کے لیے پہلے سے پلاننگ شروع کر دی گئی ہے تاکہ بروقت اور موثر صفائی آپریشن کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری زیرو ویسٹ آپریشن، عوامی شکایات کے حل کے طریقہ کار، ڈویژن کے دیگر اضلاع میں جاری صفائی مہم اور جدید مشینری کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579191

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں