چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا یوم عاشورہ پر پیغام

29

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے یوم عاشورہ 1447ھ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یوم عاشورہ صبر، قربانی اور عظمتِ کردار کا دن ہے،امام حسینؑ کی قربانی انسانیت کے لیے رہتی دنیا تک مشعلِ راہ ہے،حسینیت کا پیغام ہے کہ باطل کے سامنے خاموشی نہیں، جرات سے ڈٹ جانا ہے۔

رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں، کربلا کا پیغام ہمارے کردار کی تعمیر میں رہنما ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان دیانت، قربانی، رواداری اور سچائی کا علمبردار ہو۔ رانا مشہود احمد خاں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو باوقار اور باصلاحیت نسل بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ کا پیغام آج بھی عدل، حق اور حریت کی صدا بن کر گونج رہا ہے،نوجوان اپنے کردار سے دنیا میں مثبت تبدیلی کا آغاز کریں ۔ رانا مشہود احمد خاں نے دعا کی کہ پاکستان اتحاد، ترقی اور امن کا گہوارہ بنے۔