چیئرمین وزیر اعلی ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا منان خان کا یو ای ٹی کا دورہ، وائس چانسلر سے ملاقات

98

لاہور۔23اپریل (اے پی پی):چیئرمین وزیر اعلی پنجاب ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا منان خان نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی( یو ای ٹی) لاہور کا دورہ کیا اور وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر سے ملاقات کی۔ وائس چانسلر نے رانا منان کا استقبال کیا اور یو ای ٹی آمد پر خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے یونیورسٹی کی پالیسیوں اور مختلف پراجیکٹس پر رانا منان کو بریفنگ دی۔

انہوں نے یونیورسٹی کے مالی استحکام کے حوالے سے اٹھائے جانیوالے اقدامات کو موضوع گفتگو بنایا۔ملاقات کے دوران رانا منان خان نے وائس چانسلر کو یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں نمایاں مقامات حاصل کرنے اور بالخصوص پی ایچ ای سی اور ایچ ای ڈی کے اشتراک سے ہونیوالے حالیہ پن ٹیک ایکسپو مقابلہ جات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

ڈاکٹر شاہد منیر نے امید ظاہر کی کہ رانا منان اپنے آبائی علاقے نارووال میں واقع یو ای ٹی کے کیمپس کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں رہیں گے۔