اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے معروف اینکر پرسن اور کالم نگار جاوید چوہدری کے والدکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔محمد صادق سنجرانی نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کےلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے اورمرحوم اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا،سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے بھی جاوید چوہدری کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی ہے اور مرحوم کی مغفرت کےلئے دعا کی۔