چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کلرکہار بس حادثے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس

154
چین کے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات فخر کا باعث ہیں، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے لاہور اسلام آباد موٹروے پر کلرکہار کے قریب مسافر بس کے حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالی سے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت، بلندی درجات اور اہل خانہ کے صبر جمیل کی دعا کی۔سینٹ میڈیا سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے مسافر بس کے حادثے کے نتیجے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی اپنے الگ پیغام میں لاہور اسلام آباد موٹروے پر کلرکہار کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔