اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے طوفانی بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اتوار کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، مرزا محمد آفریدی نے بھی اپنے الگ پیغام میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔