اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر سید فخر امام نے آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن کے چھمب سیکٹر میں برنالہ کے علاقے میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے پاک آرمی کے پانچ جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی شہداءکے درجات بلند کرے اور غم کی اس گھڑی میں پسماندگان کو ہمت و حوصلہ عطا فرمائے ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔