چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم کا ویانا میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی 62 ویںسالانہ جنرل کانفرنس سے خطاب

ویانا ۔ 18ستمبر (اے پی پی) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تغیرات کے اس دور میں بجلی پیدا کرنے کیلئے ایٹمی توانائی کا استعمال امید افزاءآپشن ہے، ہم پاکستان میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے فروغ کیلئے آئی اے ای اے کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہیں،پاکستان آئی اے ای اے کے ساتھ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کیلئے تیار …

ویانا ۔ 18ستمبر (اے پی پی) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تغیرات کے اس دور میں بجلی پیدا کرنے کیلئے ایٹمی توانائی کا استعمال امید افزاءآپشن ہے، ہم پاکستان میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے فروغ کیلئے آئی اے ای اے کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہیں،پاکستان آئی اے ای اے کے ساتھ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کیلئے تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ویانا میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی 62 ویںسالانہ جنرل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اس حقیقت کا ادراک رکھتا ہے کہ ایٹمی ٹیکنالوجی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے وسیع صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کو گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تغیرات جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے رواں سال ہونے والی آئی اے ای اے کی سائنس فورم میں میزبانی کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تغیرات کے اس دور میں نیوکلیئر پاور امید افزاءآپشن ہے۔

مزید خبریں