اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم نے کہا ہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کینسر کی تشخیص اور علاج کیلئے کام کر رہا ہے، ملک بھر میں 18 ہسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن توانائی، زراعت سمیت دیگر شعبوں میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں …
چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم کا پی اے ای سی اور پاکستان سوسائٹی آف کلینکل آنکالوجی کے زیر اہتمام 22 ویں کانگریس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم نے کہا ہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کینسر کی تشخیص اور علاج کیلئے کام کر رہا ہے، ملک بھر میں 18 ہسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن توانائی، زراعت سمیت دیگر شعبوں میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نتھیا گلی میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور پاکستان سوسائٹی آف کلینکل آنکالوجی کے زیر اہتمام 22 ویں کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 1961ءمیں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے پہلا ہسپتال قائم کیا، اس وقت ملک بھر میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی زیر نگرانی کینسر اور آنکالوجی کے شعبہ میں 18 ہسپتال کام کر رہے ہیں جبکہ گلگت میں کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نارووال میں ایک ہسپتال قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جبکہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے مظفرآباد میں کینسر ہسپتال کے قیام کیلئے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کینسر کے جو مریض مختلف ہسپتالوں میں علاج کراتے ہیں ان میں سے 80 فیصد اٹامک انرجی کمیشن کے ہسپتالوں سے مستفید ہوتے ہیں اور یہ ہسپتال ملک کے بڑے اور دیگر چھوٹے شہروں میں قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ہسپتالوں سے سالانہ تقریباً 9 لاکھ مریض علاج کراتے ہیں۔








