17.1 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انٹرا پارٹی انتخابات کے...

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کے لیے پارٹی کا الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔پیر کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق فوزیہ حبیب کو الیکشن بورڈ کی کنوینئر مقرر کیا گیا ہے جبکہ عامر فدا پراچہ اور سید سبط الحیدر بخاری کو بورڈ کے رکن نامزد کیا گیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ پانچ ہفتوں میں انٹرا پارٹی انتخابات کا عمل مکمل کرے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570859

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں