ایبٹ آباد۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ انگریزی نے رجسٹرار اکیڈمکس آفس کے اشتراک سے ”فیکلٹی کو بااختیار بنانے : ہائیر ایجوکیشن کمیشن انڈر گریڈ پالیسی 2023ءکے ذریعہ صلاحیت کی تعمیر“ کے عنوان سے اورش ہال میں میگا اکیڈمک پراجیکٹ کا انعقاد کیا۔ چیئرمین پاک سٹڈی ڈاکٹر محمد رضوان نے اجلاس کی صدارت کی۔
اسٹ اور الحاق شدہ کالجوں کی فیکلٹی (کو آرڈ -بی ایس) نے سرگرمی سے حصہ لیا۔ ڈاکٹر سردار فواد سلیم ایچ او ڈی، اکنامکس، ڈاکٹر انعام اﷲ لیکچرار اسلامیات، ڈاکٹر حسن جانگیری ڈائریکٹر طلباءامور، قاضی خرم ڈائریکٹر سٹوڈنٹ سپورٹ سنٹر اور ڈاکٹر اختر اقبال ایچ او ڈی انگلش/ رجسٹرار نے پہلے سے اشتراک کردہ اشیاءپر روشنی ڈالی۔ ہر آئٹم پر لیکچر دینے کے بعد سوال و جواب کے سیشن ہوئے۔ بحث کے بعد سفارشات مرتب کی گئیں اور اس کے مطابق اتفاق رائے پیدا کیا گیا۔ الحاق شدہ کالجوں کی فیکلٹی نے اس اقدام کو بے حد سراہا اور درخواست کی کہ الحاق شدہ کالجوں میں اس قسم کے ریفریشر سیشنز کا اہتمام کیا جائے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ تعلیم میں کیا ترقی ہوئی ہے۔
ڈاکٹر اختر اقبال نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ڈاکٹر اختر اقبال کی جانب سے شرکاءکو اس حوالہ سے یقین دہانی کروائی۔ وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی ملک مجدہ الرحمن نے کہا کہ اسٹ ماہرین تعلیم کے حوالہ سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، طویل اور نتیجہ خیز تقریب کا اختتام اس پختہ عزم کے ساتھ ہوا کہ ہم مل کر یونیورسٹی کی تعلیمی فضیلت کو برقرار رکھیں گے۔