چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات

139
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):چیئرمین پرائم منسٹرزیوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رانامشہود احمد خان نے کہا کہ نوجوانوں کو ایمپاور کرنے کے لئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام میں نوجوانوں کو ایمپاور کرنے کے لئے تعلیم، ایمپلانمنٹ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف کرنےکا کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کی تقدیر بدلنے کی قد رت رکھتے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ خوشی ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رانامشہود احمد خان کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چارج دیاہے، امید ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو ہر طرح کے مواقع فراہم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔