17.6 C
Islamabad
بدھ, مارچ 19, 2025
ہومضلعی خبریںچیئرمین پنجاب زکوۃ و عشر کمیٹی کی ڈی سی آفس میں کھلی...

چیئرمین پنجاب زکوۃ و عشر کمیٹی کی ڈی سی آفس میں کھلی کچہری

- Advertisement -

سرگودھا۔ 18 مارچ (اے پی پی):چیئرمین پنجاب زکوۃ و عشر کمیٹی رانا منور غوث خان نے ڈی سی آفس میں کھلی کچہری کا انعقادکیا۔رانا منور غوث خان نے ڈی سی آفس کے احاطہ میں آنےوالے لوگوں سے درخواستیں وصول کرنے کیساتھ ساتھ ان کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے جبکہ کئی سائلین کیساتھ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران کے دفاتر میں جاکر ان کے مسائل حل کروائے۔

رانا منور غوث خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق اب کسی دفتر میں کسی سائل کا کوئی مسئلہ تین دن سے زیادہ زیر التوانہیں ہوگا اور تمام افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ آنےوالے سائلین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کےلئے اپنا زیادہ وقت میٹنگز کی بجائے عوام کےلئے مختص کریں، میٹنگز دفتری ٹائم کے بعد بھی کی جاسکتی ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573789

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں