چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا پریس کانفرنس سے خطاب

چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا پریس کانفرنس سے خطاب اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے ٹی وی چینلز کو ضابطہ اخلاق کی پاسداری کی ہدایت کی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی ہو گی، سیٹلائٹ چینلز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے …

چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا پریس کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے ٹی وی چینلز کو ضابطہ اخلاق کی پاسداری کی ہدایت کی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی ہو گی، سیٹلائٹ چینلز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران جرائم سے متعلق ڈرامائی تشکیل، لوگوں کی نجی زندگی کی خلاف ورزی میں چھاپوں اور زیادتی کی شکار خواتین کے ناموں کو ٹیلی کاسٹ کرنے پر پابندی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کے مرتکب چینلز کے لائسنس معطل کر دیئے جائیں گے۔ چیئرمین ابصار عالم نے کہا نہ تو نیوز اور کرنٹ افیئرز چینلز اور نہ ہی تفریحی چینلز کو ایسے جرائم کے ڈرامائی مناظر دکھانے کی اجازت ہو گی کیونکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اطلاع کے مطابق جرائم میں ملوث بڑی تعداد میں نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹی وی سکرین سے جرائم کا طریقہ سیکھا۔

Leave a Reply