چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا ڈی ٹی ایچ لائسنسوں کی نیلامی کے موقع پر خطاب

148

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈی ٹی ایچ کا آغاز میڈیا کے شعبہ میں ایک گیم چینجر ہو گا جس کیلئے پیمرا کی ٹیم نے محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا ہے۔ بدھ کو یہاں ڈی ٹی ایچ لائسنسوں کی نیلامی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی ٹی ایچ کی لائسنسنگ کے آکشن کو ہر ممکن طور پر شفاف بنایا گیا ہےس۔ پاکستانی ڈی ٹی ایچ سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، میڈیا کی صنعت ترقی کرے گی اور قومی معیشت کو فروغ ملے گا۔ ڈی ٹی ایچ کی نیلامی میں 11 کمپنیوں نے حصہ لیا جس کی قیمت 20 کروڑ روپے رکھی گئی تھی۔ مختلف کمپنیوں نے بولی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔