چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) چیرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا ہے کہ ڈی ٹی ایچ کے حوالے سے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ دونوں کے فیصلے سر آنکھوں پر ہیں ہمیں سپریم کورٹ جو بھی حکم دے گی ہم اس پر عمل کریں گے، منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آج بدھ کو سپریم …

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) چیرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا ہے کہ ڈی ٹی ایچ کے حوالے سے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ دونوں کے فیصلے سر آنکھوں پر ہیں ہمیں سپریم کورٹ جو بھی حکم دے گی ہم اس پر عمل کریں گے، منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آج بدھ کو سپریم کورٹ میں پیش ہو رہے ہیں جہاں ان سے یہ پوچھیں گے کہ ہم ہائی کورٹ یا پھر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کریں اور وہ ہمیں جو فیصلہ دیں گے ہم اس پر عمل کریں گے، لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ ایک نجی ٹی وی چینل کی پیٹیشن پردیا ہے، ہمارا قانون براڈ کاسٹرز کو اس عمل میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دیتا اس لیے جب تک ایکٹ آف پارلیمنٹ میں ترمیم نہیں ہوتی یا وفاقی حکومت اس کی اجازت نہیں دیتی ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اس لیے ہم براڈ کاسٹرز کو ٹی وی چینل مالکان کو اس عمل میں نہیں آنے دے سکتے، انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل کا اصل مقصد ڈی ٹی ایچ کے لیے بولی کے عمل کو رکوانا ہے جس کے لیے سپریم کورٹ نے ان کی بات نہیں مانی تھی اور اس عمل کو جاری رکھنے کا کہا تھا لیکن اب لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آ گیا ہے جس کی وضاحت کے لیے آج سپریم کورٹ میں پیش ہو رہے ہیں

مزید خبریں

Leave a Reply