اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم کے سُسر اور روزنامہ حرمت کے سابق ایڈیٹر، دی مسلم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انوار خلیل پیر کو امریکہ کے شہر شکاگو میں انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ چند روز سے شکاگو میں جگر کے کینسر کے علاج کیلئے موجود تھے۔ ان کا انتقال 79 سال کی عمر میں ہوا۔ ان کی اہلیہ اور بچوں نے انہیں شکاگو میں ہی دفن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی غائبانہ نماز جنازہ 12 ستمبر کو شام ساڑھے 5 بجے ٹینکی والے گراﺅنڈ راول ٹاﺅن اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ انہوں نے سوگواران میں ایک بیوہ، 3 بیٹے اور چار بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ ان کی 2 بیٹیاں شکاگو میں ہی مقیم ہیں۔