چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو دیامر بھاشا و مہمند ڈیمز تعمیر فنڈ کیلئے پیمرا ملازمین کی جانب سے چیک پیش کیا

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے بدھ کو چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو دیامر بھاشا و مہمند ڈیمز تعمیر فنڈ کیلئے پیمرا ملازمین کی جانب سے چیک پیش کیا۔ یہ بالمشافہ ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی۔ اس فنڈ میں پیمرا کے افسران نے 2 دن جبکہ سٹاف نے ایک دن کی تنخواہ جمع کرائی ہے۔ …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے بدھ کو چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو دیامر بھاشا و مہمند ڈیمز تعمیر فنڈ کیلئے پیمرا ملازمین کی جانب سے چیک پیش کیا۔ یہ بالمشافہ ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی۔ اس فنڈ میں پیمرا کے افسران نے 2 دن جبکہ سٹاف نے ایک دن کی تنخواہ جمع کرائی ہے۔ ملاقات کے دوران چیئرمین پیمرا نے چیف جسٹس کو یقین دہانی کرائی کہ پیمرا اس قومی فریضہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے عوامی آگاہی سے متعلق پیغامات کی میڈیا ہاﺅسز کی وساطت سے تشہیر کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔