اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے پیمرا کے حیدرآباد آفس کا دورہ کیا۔ انچارج حیدرآباد آفس محسن علی عمرانی نے حیدرآباد آفس کی غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ اور چینلز کے خلاف جاری مہم سے آگاہ کیا۔ چیئرمین پیمرا نے فیلڈ افسران کی دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، کسٹم انٹیلی جنس، پولیس اور رینجرز کے تعاون سے غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ، سی-لائن اور اینڈرائیڈ باکسز کے خلاف جاری کاروائیوں کا پچھلے پانچ دن کا جائزہ لیا اور ان کی کوششوں کو سراہا۔ ان کاروائیوں میں حیدرآباد اور سکھر آفس نے بڑی تعداد میں غیر قانونی آلات قبضہ میں لئے، جن میں 122 سیٹلائٹ ریسیور، 17ایل این بی ڈاو¿ن کنورٹر اور 45 ڈش انٹینا شامل ہیں۔ انہوں نے اس مہم کو مزید تیز اور مو¿ثر بنانے پر زور دیا اور سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کے خاتمے کے احکامات جاری کئے تاکہ پاکستانی ڈی ٹی ایچ کیلئے راستہ ہموار کیا جا سکے جو بہت جلد (انشاءاﷲ) پاکستان میں کام شروع کر دے گا۔