چیئرمین پیمرا کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی ٹی ایچ لائسنسگ کے لئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا

141
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

چیئرمین پیمرا کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی ٹی ایچ لائسنسگ کے لئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی ٹی ایچ لائسنسگ کے عمل کے حوالہ سے پیش کی جانے والی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات عمران گردیزی، سیکرٹری داخلہ عارف احمد خان، چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان، چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ، ممبر خیبرپختونخوا شاہین حبیب اﷲ اور ممبر پنجاب نرگس ناصر نے شرکت کی۔ اتھارٹی کو ڈی ٹی ایچ کے عمل کے سلسلہ میں کی جانے والی عوامی مشاورت کے نتیجہ سے بھی آگاہ کیا گیا اور دیگر مختلف پہلوو¿ں پر بحث کی گئی۔