چیئرمین پیمرا کی وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) پاکستان میں بھارتی چینلز کی براہ راست نشریات کو روکنے کیلئے 15 اکتوبر سے غیر قانونی بھارتی ڈائریکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) ڈیواﺅسز کیخلاف کریک ڈاﺅن شروع کرے گی۔ جمعرات کو یہاں جاری بیان کے مطابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سے ملاقات میں انہیں …

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) پاکستان میں بھارتی چینلز کی براہ راست نشریات کو روکنے کیلئے 15 اکتوبر سے غیر قانونی بھارتی ڈائریکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) ڈیواﺅسز کیخلاف کریک ڈاﺅن شروع کرے گی۔ جمعرات کو یہاں جاری بیان کے مطابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سے ملاقات میں انہیں بتایا کہ بھارتی میڈیا کے منفی پراپیگنڈے اور اصل حقائق چھپانے کی روک تھام کیلئے اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت اس منصوبے پر عملدرآمد میں پیمرا کی بھرپور حمایت کرے گی۔ ملاقات میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کی طرف سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھی بات چیت ہوئی۔ چیئرمین پیمرا اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کیلئے کوشاں ہیں۔

Leave a Reply