چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی میڈیا سے گفتگو

حیدر آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی اتحاد ماضی میں بھی قائم ہو ئے ہیں لیکن وہ عوام کی حمایت حاصل نہیں کرسکے ، ہمارے کارکنوں اور امیدواروں کو سندھ و پنجاب ہر جگہ دھمکیاں دی جارہی ہیں ، یہ جمہوریت کے لیے اچھا نہیں کہ وفاداریاں تبدیل کرائی جائیں ، ہر ادارے کو اپنی حدود میں …

حیدر آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی اتحاد ماضی میں بھی قائم ہو ئے ہیں لیکن وہ عوام کی حمایت حاصل نہیں کرسکے ، ہمارے کارکنوں اور امیدواروں کو سندھ و پنجاب ہر جگہ دھمکیاں دی جارہی ہیں ، یہ جمہوریت کے لیے اچھا نہیں کہ وفاداریاں تبدیل کرائی جائیں ، ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کرکام کر نا چاہیئے ، لگ رہا ہے کہ معلق پارلیمنٹ وجود میں آئے گی ،سندھ میں سب سے زیادہ مسائل ہم نے حل کئے ، پانی کا مسئلہ آمریت کے دور میں بھی حل نہیں کیا گیا،ہم نے نہریں بنائیں اور آراو پلانٹس لگائے ،کراچی میں تیس سال تک ایک مافیا کا قبضہ رہا ہے لیکن وہاں کے مسائل بھی ہم ہی حل کرسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی دوپہر حیدرآباد سے اندرونِ سندھ روانگی سے قبل اپنی جماعت کے رہنما سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر کی لطیف آباد میں واقع رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔ سابق وزراءاعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، سید مراد علی شاہ ، سید نوید قمر ، عاجز دھامراہ ،پی پی حیدرآباد کے صدرصغیر قریشی اور احسان ابڑو بھی اس موقع پر موجود تھے۔