لاہور۔15 ستمبر(اے پی پی )پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل ،اور پی سی ایل فرنچائزرز کا ایک اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کی ۔اجلاس کے دوران اہم معاملات زیر بحث آئے ۔احسان مانی نے پی ایس ایل کو مذید کامیاب بنانے کے لئے فرنچائز کے ساتھ مل کر چلنے اور تمام معاملات شفاف طریقہ سے طے کرنے کے اپنے عزم کو دہرایا ۔اجلاس میں طے پایا کہ پی ایس ایل فرنچائز بھی میڈیا رائٹس کی نیلامی کی کمیٹی میں شامل ہوں گے ۔چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ پی سی بی اور فرنچائز ز مالکان اس پرجیکٹ کے حصہ دار ہیںاور مجھے امید ہے کہ ہم سب مل کر میڈیا رائٹس کی نیلامی کو زیادہ کامیاب بنائیں گے ۔