چیئرمین پی سی بی اور ایم ڈی کا انضمام الحق کی خدمات کو خراج تحسین

92

لاہور۔17 جولائی(اے پی پی )پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان نے انضمام الحق کی پاکستان کرکٹ کےلئے سر انجام دی گئی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ انضمام الحق پاکستان کے آئی کونز میں سے ایک ہیں جنہوں نے بطور کھلاڑی، بطور کپتان اور بطور چیف سلیکٹر پاکستان کی خدمت کی، بطور چیف سلیکٹر بھی انہوں نے اپنی ذمہ داری بااحسن خوبی نبھائی، ان کے دور میں کئی باصلاحیت نوجوان کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بنے جو مستقبل میں پاکستان کا اثاثہ ثابت ہوں گے ۔پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کا کہنا تھا کہ انضمام الحق نے پاکستان کرکٹ کےلئے بہت خدمات سر انجام دی ہیں‘ انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستانی کرکٹ کے لئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے ۔