چیئرمین پی سی بی اور قومی کرکٹر عیدالفطر کی خوشیاں پردیس میں منائیں گے

228

لاہور ۔ 4 جولائی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان ، قومی کرکٹ ٹیم ، اے کرکٹ ٹیم، ویمن کرکٹ ٹیم اور عہدیداران عیدالفطر کی خوشیاں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنے وطن میں نہیں مناسکیں گے بلکہ وہ عید انگلینڈ میں منائیں گے۔ پی سی بی کے چیئرمین آئی سی سی سی کے اجلاس میں شرکت کرنے اور میچز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے انگلینڈ میں موجود ہیں اور وہ عید کے بعد وطن واپس آئیں گے ۔ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے یو کے میں موجود ہے جس کی وجہ سے ٹیم کے اراکین اور عہدیداران بھی عید کی خوشیاں انگلینڈ میں منائیں گے۔