چیئرمین پی سی بی شہریارکی ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب میں گفتگو

105

لاہور۔02 دسمبر(اے پی پی )چیئرمین پی سی بی شہر یار خا ن نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کو جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارتی ویزے نہ ملنے پر کوئی حیرانی نہیں ہوئی،بھارتی حکومت نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی ہوگی۔ چیئرمین پی سی بی نے قذافی سٹیڈیم میں ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ میں بھارتی ہاکی فیڈریشن تو پاکستان ہاکی ٹیم کو کھیلا ناچاہتی ہوگی لیکن بھارتی حکومت نے انکار کردیا ہوگا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بھی ایساہوچکا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ تو ہمارے ساتھ کھیلنا چاہتا ہے لیکن بھارتی حکومت کی طرف سے کلیئر نس نہیں مل رہی اسلئے قومی ہاکی ٹیم کو بھارتی ویزے نہ جاری ہونے پرمجھے کوئی حیرانی نہیں ہوئی ہے۔کھیل اور سیاست کو الگ ہونا چاہئے۔