چیئرمین پی سی بی شہر یار خان اور پی ایس ایل کے سربراہ نجم سیٹھی کا انسانیت کیلئے گراں قدر خدمات پر عبدالستار ایدھی کو نوبل انعام دینے کا مطالبہ ، قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران شرٹ پر ایدھی فاﺅنڈیشن کا ”لوگو“ لگائے گی
لاہور۔17 جون(اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان اور پاکستان سپر لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی نے انسانیت کیلئے گراں قدر خدمات پر عبدالستار ایدھی کو نوبل انعام دینے کا مطالبہ کر دیا ، قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران شرٹ پر ایدھی فاﺅنڈیشن کا ”لوگو “لگائے گی۔ ایدھی فاﺅنڈیشن کے ساتھ معاہدے کی تقریب رائل پام کلب میں ہوئی جس میںقومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق، ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے علاوہ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی ، سبحان احمد اور سپانسر ادارے کے نمائندے جہانزیب خان اور عبدالستار ایدھی کے پوتے سعد ایدھی بھی موجود تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9117