24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومکھیل کی خبریںچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تیسرے غنی رائل ٹی ٹوئنٹی...

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تیسرے غنی رائل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا

- Advertisement -

لاہور۔23اگست (اے پی پی):چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ ڈیفنس میں تیسرے غنی رائل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا۔ترجمان کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے بال کو شاٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا ۔اس موقع پرمحسن نقوی کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔

چیئرمین پی سی بی نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ۔ محسن نقوی نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ٹورنامنٹ کے انعقاد کے اقدام کو سراہا۔انوارغنی اور غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں