چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا سابق کرکٹر باسط علی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

178
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا محرم الحرام کی مناسبت سے پاکستان کے سب بڑے 500 سال قدیمی جلوس کا دورہ

لاہور۔11مارچ (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سابق کرکٹر باسط علی کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں باسط علی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ چیئرمین پی سی بی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین