- Advertisement -
لاہور۔22مئی (اے پی پی):چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سابق کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کے روز جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے اقبال قاسم اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں
اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے اور ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مرحومہ کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600308
- Advertisement -