23.8 C
Islamabad
پیر, جون 2, 2025
ہومکھیل کی خبریںچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس...

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

- Advertisement -

لاہور۔31مئی (اے پی پی):چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ارشد ندیم کو جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ شاباش ارشد ندیم شاباش ہمیں آپ پر ناز ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ارشد ندیم کی جیت پر ان کے کوچ اور اہلخانہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں،ارشد ندیم پاک دھرتی کا سپوت ہے اور آج انہوں نے ایک بار پھر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے،ارشد ندیم پاکستان کا ہیرو ہے اور قوم اس کامیابی پر بہت خوش ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی جیت سخت محنت، لگن اور کمٹمنٹ کا نتیجہ ہے،تاریخی کامیابی پر ہر پاکستانی مسرور ہے اور قوم کو پاکستان کے باصلاحیت بیٹے پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے جنوبی کوریا میں پاکستان کا نام روشن کرکے سب کے دل جیت لیے ہیں،بھارت سمیت دیگر ممالک کے ایتھلیٹس کو ہرا کر چیمپئن شپ جیت کر قومی پرچم کو بلند کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603769

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں