23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی...

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔

اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے مشکل ہدف حاصل کیا اور قوم کو خوشیاں دیں۔

- Advertisement -

انہوں نے محمد رضوان اور سلمان آغا کو شاندار بیٹنگ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کپتان محمد رضوان نے صحیح معنوں میں کیپٹنز اننگز کھیلی جبکہ نائب کپتان سلمان آغا نے بھی زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک دکھا کر کامیابی حاصل کی اور امید ہے کہ گرین شرٹس سہ ملکی سیریز کا فائنل بھی جیتیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559972

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں