چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی دبئی میں بیس بال ٹورنامنٹ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

117
Chairman PCB
Chairman PCB

لاہور۔11نومبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)محسن نقوی نے دبئی میں بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے چیمپئن شپ جیتی، پوری ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ بیس بال ٹیم کے آفیشلز کو بھی مبارک باد دیتا ہوں۔بیس بال ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کے ذریعے مخالف ٹیموں کو شکست دی۔بیس بال ٹیم نے پاکستان کا نام روشن کیا اور سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ بیس بال ٹیم کے کھلاڑی آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ کھیلیں گے اور فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔