چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

130
Chairman PCB
Chairman PCB

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نےہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آصف علی، محمد اخلاق اور فہیم اشرف کو جارحانہ بلے بازی پر شاباش دی اور کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرکے روایتی حریف کو شکست دی۔

جمعہ کو اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹیم متحد ہو کر کھیلی اور فائٹنگ سپرٹ کا بھرپور مظاہرہ کیا اور فتح سمیٹی ، مقابلے کا یہی جذبہ میدان میں جیت کے لیے ضروری ہوتا ہے، امید ہے کہ ٹیم آئندہ میچوں میں بھی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔