چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی زیر صدارت ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس

138
Chairman PCB Management Committee
Chairman PCB Management Committee

لاہور۔14نومبر (اے پی پی):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس منگل کے روز پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی صدارت میں منعقد ہوا۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والے اس اجلاس میں ایچ بی ایل پی سی ایل کی تمام چھ فرنچائزز کے نمائندوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے شرکت کی۔پی سی بی ترجمان کے مطابق اجلاس میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن سے متعلق تمام امور پر تفصیلی غور کیا گیا جن میں آپریشنل اور لاجسٹیکل معاملات بھی شامل تھے۔

اجلاس میں یہ بھی طے بپایا کہ پی ایس ایل کاڈرافٹ قومی ٹی ٹونٹی کپ کے اختتام کے فورا بعد دسمبر کے وسط میں ہو گا۔اجلاس میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ چونکہ ملک میں عام انتخابات کے فروری میں انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے لہذا ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کی تاریخ کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں وفاقی حکومت سے مشورہ کیا جائیگا۔پی ایس ایل کی فرنچائزز نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے میڈیا حقوق کی فروخت کے عمل کو تیز کیا جائے۔