چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت لاہور پی ایس ایل گورننگ کونسل کا چھٹا اجلاس

59

لاہور۔14 جنوری(اے پی پی )لاہور پی ایس ایل گورننگ کونسل کا چھٹا اجلاس پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا جس میں پی ایس ایل فرنچائزکے مالکان نے شرکت کی، اجلاس میں پی ایس ایل کو مز ید عروج پر لے جانے کیلئے بھر پور عزم کا اظہار کیا گیا اور گورننگ کونسل کی جانب سے پی ایس ایل کے تاریخ ساز کمرشل حقوق کے معاہدے کرنے پر بھی اطمینان کا اظہارکیا گیا،ممبران کو آگاہ کیا گیا کہ ٹائٹل کے کمرشل حقوق کے معاہدوں میں 192فیصد اورمیڈیا حقوق میں 358 فیصد تک اصافہ ہوا جبکہ پی ایس ایل فور کے معاہدوں سے فرنچائزز کے شیئرزکی قیمت میں بھی اصافہ ہوا ہے، اجلاس میں پی ایس ایل فور کے میچز کی ٹکٹس کے اجراءپر بھی غور کیا گیا‘تماشائیوں کو گراو¿نڈ تک پہنچانے کے لیے شٹل سروس کے انتطامات پربھی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ پی سی بی مستقبل میں زیادہ میچز پاکستان میں کروانے کیلئے پر عزم ہے،میچز کو بڑی سکرین پر دیکھانے سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی جبکہ حکومت سے ٹیکس ریلیف کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔