چیئرمین پی سی بی کی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان وتربیتی کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب بارے مشاورت

187
PCB
PCB

لاہور۔22مارچ (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان، تربیتی و فٹنس کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب کے حوالے سے پی سی بی حکام سے مشاورت کی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفس میں کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا۔ محسن نقوی نے میرٹ اور کارکردگی پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین نے کہا کہ پی ایس ایل 9 میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو کیمپ میں شامل اورکیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب میں میری سفارش بھی نہ مانی جائے،میرٹ اور کارکردگی پر منتخب کھلاڑی اچھا رزلٹ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اجلاس میں کارکردگی کی بنیاد پر کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پی ایس ایل 9 میں اچھی کارکردگی دکھانے والے بلے بازوں اور بالرز کے بارے رپورٹ پیش کی۔ چیف سلیکٹر وہاب ریاض، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر،ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔