چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا ن لیگ کے رہنما صدیق الفاروق کے انتقال پر افسوس کا اظہار

138
Bilawal Bhutto Zardari

کراچی۔ 17 دسمبر (اے پی پی):پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما صدیق الفاروق کے انتقال پرافسوس کا اظہارکیا ہے ۔

میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے تعزیتی پیغام میں صدیق الفاروق مرحوم کے سوگوار خاندان اور ان کی جماعت سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔