ایبٹ آباد۔ 22 نومبر (اے پی پی):چیئرمین ڈیڈیک کمیٹی ایبٹ آباد افتخار خان جدون گورنمنٹ ڈگری کالج حویلیاں کی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دینے کالج پہنچ گئے۔ پرنسپل ڈگری کالج طارق عباسی، پروفیسر شوکت خان اور طلبا نے چیئرمین ڈیڈیک کمیٹی افتخار خان جدون کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک کمیٹی افتخار خان جدون نے کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر ٹیم کے کوچ اور کپتان سمیت کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ گورنمنٹ ڈگری کالج حویلیاں کی کرکٹ ٹیم صوبہ بھر سمیت ملکی سطح پر حویلیاں کا نام روشن کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ حویلیاں کے طلباآئندہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج حویلیاں نے بہترین کامیابی حاصل کر کے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔