چیئرمین کشمیر کمیٹی کا ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

48

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے ٹرین حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھوٹکی کے قریب ٹرین حادثہ پر شدید رنجیدہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کیلئے ایم ایل ون پروجیکٹ کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا دل مرحومین اور زخمیوں کیلئے ہر لمحہ دعا گو ہے،اللہ پاک مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد شفایاب کرے۔