اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور انتظامی ڈھانچے کی بہتری کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ایس آئی ایف سی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کی اربوں روپے مالیت کی مالیاتی تجاویز (پی ایس ڈی پی) کی منظوری دے دی ہے، کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ عوامی فنڈز کے ضیاع کو روکنے کے لئے وزارتِ خزانہ اور منصوبہ …
چیئرمین کمیٹی ملک ابرار احمد کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس،اسٹیبلشمنٹ، ایس آئی ایف سی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

مزید خبریں
اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور انتظامی ڈھانچے کی بہتری کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ایس آئی ایف سی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کی اربوں روپے مالیت کی مالیاتی تجاویز (پی ایس ڈی پی) کی منظوری دے دی ہے، کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ عوامی فنڈز کے ضیاع کو روکنے کے لئے وزارتِ خزانہ اور منصوبہ بندی تمام متعلقہ فنڈز بروقت جاری کریں تاکہ منصوبوں کی لاگت میں اضافے کے خطرے کو ٹالا جا سکے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی ملک ابرار احمد نے کی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مالیاتی سال 2026-27 کے لئے جاری اور نئی سکیموں کے لئے مجموعی طور پر 3 ارب روپے سے زائد کی رقم تجویز کی گئی ہے جس میں کراچی اور پشاور کے تربیتی اداروں (NIPA/PARD) کی اپ گریڈیشن اور اسلام آباد میں خواتین افسران کے لئے رہائشی بلاکس کی تعمیر شامل ہے۔کمیٹی نے سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے 792 ملین روپے کے ‘انویسٹ پاکستان’ منصوبے اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے 1.1 ارب روپے کے بجٹ کی بھی منظوری دی۔
ان منصوبوں کا مقصد سی پیک کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنا اور ڈیجیٹل معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔ اجلاس میں ارکانِ قومی اسمبلی سید رفیع اللہ، نزہت صادق، فرح ناز اکبر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔








