چیئرمین گوادر بندرگاہ پسند خان بلیدی کا جی پی اے سپورٹس کمپلکس کا دورہ، سپورٹس کمپلکس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا

108

کوئٹہ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین گوادر بندرگاہ پسند خان بلیدی جی پی اے سپورٹس کمپلکس کے دورے پر پہنچے۔ انہوں نے سپورٹس کمپلکس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور حکومتِ بلوچستان کی جانب سے جی پی اے سپورٹس کمپلکس میں جشنِ گوادر سپورٹس فیسٹیول 2024 کے تحت جاری ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چیئرمین گوادر بندرگاہ نے کہا کہ وہ عنقریب جی پی اے اسپورٹس کمپلکس میں آفیسر کلب قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی پی اے اسپورٹس کمپلکس کو جدید مشینری سے مزین کرکے نوجوانوں کو بہترین کھیل کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اکاؤنٹ محمد حنیف، جی پی اے سوشل سیکٹر ٹیم کے جنرل سیکرٹری جمیل قاسم، جی پی اے فٹ بال ٹیم کے کوچ عیسیٰ عارف اور اسلم تگرانی ان کے ہمراہ تھے۔