چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی کی سفیروں اور سینئر صحافیوں کو سی پیک منصوبوں بارے بریفنگ

109

گوادر۔5جولائی (اے پی پی):چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی نے پیر کو مختلف ممالک کے سفرا اور سینئر صحافیوں کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق بریفنگ میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل، سعودیہ عرب، کویت، اومان، مصر، کینیا، متحدہ عرب امارات اور قطر کے سفیر شامل تھے۔ بریفنگ میں شرکا کو گوادر پورٹ اتھارٹی کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے منسلک منصوبوں، گوادر پورٹ کے آپریشنز اور توسیعی منصوبوں کے بارے آگاہ کیا گیا۔